Yell.com پر یوکے میں ٹیکسیوں اور کرایے کی نجی گاڑیوں کو تلاش کریں
نتائج انگریزی میں پیش کیے جائیں گے
یوکے میں زیر استعمال ٹیکسیوں اور کرایے کی نجی گاڑیوں کی دو اہم قسمیں ہیں۔ کرایے کی گاڑی، جس کو سیاہ کیبز یا سیاہ ٹیکسیاں بھی کہا جاتا ہے، ایسے مسافروں کو لے جاسکتی ہیں جنہوں نے اپنے سفر کے لئے پیشگی بکنگ نہیں کرائی ہے۔ کیبس یا کرایے پر لی گئی نجی گاڑیاں، صرف ان مسافروں کو لے جاسکتی ہیں جنہوں نے پیشگی بکنگ کرالی ہے یا جو منی کیب کے دفتر میں آتے ہيں اور یہاں سے کیب لے کر جاتے ہیں۔
مددگار اشارات
- صرف لائسنس یافتہ ٹیکسی یا منی کیب کا ہی استعمال کریں – ٹیکسی یا کیب کے پچھلے حصے میں لائسنس پلیٹ دیکھیں۔ بغیر لائسنس والی ٹیکسیاں یا کرایے کی نجی گاڑیاں بیمہ یافتہ نہیں ہوسکتی ہیں۔، اور ان کے ڈرائیور لائسنس یافتہ نہیں بھی ہوسکتے ہیں۔
- اگر آپ کو شبہہ ہو کہ آپ کی ٹیکسی یا کیب کا ڈرائیور لائسنس یافتہ نہیں ہے تو، اسے اپنا شناختی بلّا دکھانے کو کہیں۔
- انتخاب کرنے کے لئے سیکڑوں ٹیکسی سروسز اور ٹیکسی نمبرز ہیں – اکثر ریستوراں اور ہوٹلوں کو آپ کے لئے ایک قابل اعتماد ٹیکسی یا کرایے کی نجی گاڑی بک کرکے خوشی ہوگی۔
- پہلے سے بکنگ کرائے بغیر کرایے کی کسی نجی گاڑی میں ہرگز نہ جائیں (البتہ آپ کرایے کی گاڑی، یا سیاہ کیب کے معاملے میں ایسا کرسکتے ہیں) – ایسا کرنے والے کرایے کی نجی کار کے ڈرائیور قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں اور اس طرح کے سفر کے لئے آپ کا بیمہ نہیں ہوسکتا ہے۔
- اگر آپ کا ایک بہت بڑا گروپ ہے جس کو ٹیکسی سروس استعمال کرنے کی ضرورت ہے، یا آپ کے پاس بہت سارا سامان ہے تو، جب آپ ٹیکسی بک کرائیں تبھی اس کو واضح کردیں تاکہ ٹیکسی یا کار کرایہ پر دینے والی کمپنی مناسب گاڑی بھیج سکے۔
- اگر آپ ایسی ٹیکسی استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو آپ کو ہوائی اڈے سے لے کر آپ کی منزل مقصود تک جائے تو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہوائی اڈے پر ٹیکسی کی جگہ سے واقف ہوں۔
Yell.com میری مدد کس طرح کرسکتا ہے؟
اپنے قریب میں ٹیکسی یا کیب کا پتہ لگانے کے لئے، ٹیکسی اور کرایے کی نجی گاڑیوں سے متعلق Yell.com کے ڈیٹا
بیس کو تلاش کریں۔ بس اوپر موجود سرچ باکس (تلاش خانے) میں یوکےکے کسی بھی مقام، جیسے لندن، برمنگھم، مینچسٹر
یا لیڈس کا اندراج کریں۔ پورے یو کے میں ہزاروں مقامات پر ٹیکسیوں اور کرایے کی نجی گاڑیوں کی تلاش کے لئے
Yell.com کا استعمال کریں۔
