Yell.com پر یو کے کے اسکولوں اور کالجوں کو تلا ش کریں
نتائج انگریزی میں پیش کیے جائیں گے
یو کے مختلف قسم کے ابتدائی اسکول اور ثانوی اسکول ہیں۔ ریاستی اسکول عام طور سے مقامی انتظامیہ کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔ آزاد اسکول، جن کو پبلک اسکول بھی کہا جاتا ہے، ڈپارٹمنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اسکلز (DfES) میں رجسٹرڈ ہیں، لیکن وہ اپنا نصاب اور داخلے کی شرائط خود طے کرتے ہیں۔ یہاں مختلف طرح کے کالجز بھی ہیں، بشمول سکستھ فورم کالجز، کالجز آف آرٹ، کالجز آف ایگریکلچر، کالجز آف ٹکنالوجی، اور ٹرشیری کالج۔ یہ کالج ان طالب علموں کے لئے ہیں جنہوں نے اپنے GCSEs کی تکمیل کرلی ہے لیکن اسکولی ماحول سے باہر بھی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
مدد گار اشارات
- ریاستی ابتدائی اسکولوں اور ثانوی اسکولوں میں داخلہ خود بخود نہیں ہوجاتا ہے۔ آپ کو پیشگی درخواست دینی ہوتی ہے۔
- DfES انفرادی ریاستی اسکولوں اور کالجوں، اور آزاد اسکولوں کے لئے امتحانات کے نتائج اور Ofsted کی رپورٹیں فراہم کرسکتا ہے۔
- آپ اپنے منتخب ریاستی ابتدائی اسکول یا ثانوی اسکول میں اپنے بچے کے داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہيں، خواہ وہ آپ کے رہائشی علاقے کے "حدود" کے اندر ہو یا اس کے باہر ہو جہاں آپ رہتے ہیں۔ تاہم، مقبول ریاستی اسکول قریب رہنے والے بچوں کو ترجیح دے سکتا ہے۔
- یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے اسکولوں اور سکستھ فورم کالجوں کا دورہ کریں کہ کس میں درخواست دی جائے۔
- یہاں یو کے میں کچھ ریاستی گرامر اسکول بھی ہیں، جہاں داخلے کے امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ داخلہ دیا جاتا ہے۔
- آزاد اسکولوں یا پبلک اسکولوں میں والدین سے فیس ادا کرنے کا تقاضہ کیا جاتا ہے، اور یہ داخلے سے متعلق اپنی شرائط خود طے کرتے ہیں۔ اکثر یہ اقامتی اسکول ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ایک ہی جنس والوں کے لئے مخصوص اسکول میں جائے تو، آپ کو معلوم ہوگا کہ ان میں سے بہت سارے آزاد ہیں، جبکہ بہت سارے مخلوط تعلیم کے اسکول ریاستی اسکول ہیں، اگر چہ اس میں کچھ استثنا بھی ہیں۔
- یوکے میں متعدد اسکول ایسے بھی ہیں جو بین الاقوامی اسکولوں کے درجے کے ہیں۔ بین الاقوامی اسکول اپنے طلبا کو مخصوص ممالک کا نصاب، جیسے، امریکی نصاب پڑھاتے ہیں۔
Yell.com کس طرح مدد کرسکتا ہے؟
آپ پورے یو کے کے اسکولوں اور کالجوں کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے Yell.com کا استعمال کرسکتے ہیں۔ بس اوپر
موجود سرچ باکس (تلاش خانے) میں مطلوبہ مقام کا نام، جیسے لندن، برمنگھم، مینچسٹر یا لیڈز ٹائپ کریں۔
