Yell.com پر یوکے میں ریستورانوں کو تلاش کریں۔
نتائج انگریزی میں پیش کیے جائیں گے
ریستوراں میں مجھے کیا مل سکتا ہے؟
پورے یوکے میں مختلف قسم کے ہزاروں ریستوراں ہیں، جن میں دوپہر کے وقت سستا کھانا فراہم کرنے والوں سے لے کر
شام کے مہنگے اور مخصوص روایتی کھانے پیش کرتے ہیں۔ ریستورانوں میں مختلف قسم کے کھانوں کے لحاظ سے بھی الگ
الگ ہوتے ہیں، مثال کے طور پر، سبزی فراہم کرنے والے ریستوراں، اطالوی ریستوراں اور ہندوستانی ریستوراں۔
مددگار اشارات
ریستوراں کا انتخاب کرتے وقت، کچھ چیزو ں کا خیال رکھنا چاہئے:
- پہلے فیصلہ کرلیں کہ آپکو کس قسم کا کھانا درکار ہے: ہندوستانی، چینی، جاپانی، اطالوی، ہسپانوی اور مزید دیگر۔
- اگر آپ کئی لوگوں کے ساتھ کسی ریستوراں میں جارہے ہیں تو یہ معلوم کرنا بہتر ہے کہ آیا آپ کی جماعت کے کسی فرد کو کسی کھانے سے الرجی تو نہیں ہے یا وہ سبزی خور تو نہیں ہے۔ پہلے پوچھ لینے پر، آپ اپنے منتخب کردہ ریستوراں سے معلوم کر سکیں گے کہ آیا ان کے پاس آپ کے دوستوں اور اہل خانہ کے لئے موزوں انتخابات ہیں۔
- پہلے ریستوراں کا مینو دیکھ لیں اور معلوم کرلیں کہ آیا ان کے یہاں ہفتے کے مخصوص دنوں میں کسی قسم کی کوئی پیشکش ہے، مثال کے طور پر آپ سبھی ہر منگل کو بوفے کھا سکتے ہیں۔
- اپنے منتخب کردہ ریستوراں کے بارے میں معلومات حاصل کریں، یہ بذریعہ انٹرنیٹ یا اپنے دوستوں یا اہل خانہ سے پوچھ کر بھی ہوسکتا ہے۔
- جب آپ کسی ریستوراں کا انتخاب کرلیں تو وہاں پیشگی طور پر جگہ مخصوص کرانا یقینی بنائیں، خاص طور پر ایسی صورت میں جب آپ کا گروپ بڑا ہو، اس سے آپ کو یقینی طور پر ٹیبل مل جائے گا۔
Yell.com کس طرح میری مدد کرسکتا ہے؟
خواہ اپ فرانسیسی، اطالوی، ہندوستانی یا روایتی انگریزی ریستوراں کی تلاش میں ہوں Yell.com آپکو اپنے قریبی
ریستوراں کی تلاش میں مدد کرسکتا ہے۔ بس اوپر موجود سرچ باکس (تلاش خانے) میں مطلوبہ مقام کا نام ٹائپ کریں
اور سرچ پر کلک کریں۔
