Yell.com پر یوکے میں شراب حانے کی تلاش کریں۔


نتائج انگریزی میں پیش کیے جائیں گے

خواہ آپ یوکے میں کہیں بھی ہوں، آپ کبھی بھی شراب خانے سے زیادہ دور نہیں ہونگے! متعدد مقامات پر، خاص کر گاؤں میں اکثر پب ہی معاشرے کا مرکزی نکتہ ہوتا ہے۔


شراب خانے میں مجھے کیا مل سکتا ہے؟
خواہ آپ باہر رات گذارنے سے پہلے دوستوں سے ملنا چاہتے ہیں یا کسی ایسی جگہ کی تلاش میں ہیں جہاں سستا لنچ مل سکے تو، پب بہترین متبال ہے۔ زیادہ تر پب معقول قیمتوں پر اچھا کھانا پیش کرتے ہیں – متعدد میں ہفتے کے الگ الگ دنوں میں 'کھانے سے متعلق پیشکشیں' ہوتی ہیں، جہاں آپ معقول قیمت پر کھانا اور مشروب حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ دعوت دے رہے ہیں تو، کچھ شراب خانے ایسے بھی ہیں جو اس دعوت کا اہتمام کرنے میں مدد کریں گے اور آپ کے دوستوں کے لئے شراب خانے کا ایک حصہ مخصوص کردیں گے۔


مددگار اشارات
شراب خانے کا انتخاب کرتے وقت، کچھ چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے:

  • مختلف قسم کے شراب خانے کے سلسلوں کو دیکھیں: شراب خانے کا مقصد معقول قیمتوں پر بہتر معیار کا کھانا فراہم کرنا ہے اور کبھی کبھی ان کے یہاں مخصوص قسم کی شراب بھی پیش کی جاتی ہے۔
  • اگر آپ بچوں کے ساتھ جا رہے ہیں: کچھ شراب خانوں میں بچوں کے لئے کھیل کی جگہیں ہوتی ہیں اور ان کے یہاں بچوں کے لئے بھی کھانوں کا مینو ہوتا ہے۔
  • زیادہ تر مقامی شراب خانوں میں گاہکوں کے لئے تفریحی پروگرام ہوتے ہیں، ان میں شراب خانے کے کوئیز (معمّے) زیادہ عام ہیں۔
  • اگر آپ اختتام ہفتہ کی چھٹی پر باہر جا رہے ہیں تو، کچھ شراب خانے رہائش کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ عام طور پر رہائش کے اخراجات معقول ہوتے ہیں اور یہ مرکزی علاقے میں ہوتے ہیں۔
  • یہ ایک اچھا خیال ہے کہ، سال کے وقت کے لحاظ سے بیئر گارڈن والے شراب خانے کا انتخاب کیا جائے تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ دھوپ حاصل کرسکیں


Yell.com کس طرح میری مدد کرسکتا ہے؟
خواہ آپ باہر رات گذارنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں یا کسی ایسی جگہ کی تلاش میں ہیں جہاں سستا لنچ مل سکے تو، ایسے شراب خانے کی تلاش کے لئے Yell.comکی مدد لیں، جو آپ کی ضرورتوں کی بہتر طور پر تکمیل کرتا ہو، بس اوپر موجود (سرچ باکس) تلاش خانے میں مطلوبہ مقام کا نام ٹائپ کریں اور سرچ پر کلک کریں۔

Calls to 118 24 7 cost 14p per minute billed by the second with a 79p connection charge for all directory enquiries. Network costs may vary.