یوکے میں اسٹیٹ ایجنٹوں کو Yell.com پر تلاش کریں۔


نتائج انگریزی میں پیش کیے جائیں گے

خواہ آپ اپنی جائیداد خریدنا یا بیچنا چاہتے ہوں، اسٹیٹ ایجنٹ اس طرح کے تمام معاملات میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔


اسٹیٹ ایجنٹ مجھے کیا فراہم کرسکتا ہے؟
اسٹیٹ ایجنسی ایسا کاروبار ہے جو گھر، قطعہ زمین یا دیگر عمارات کی خرید، فروخت، کرایے یا نظم ونسق کا انتظام کرتا ہے۔ اگر آپ گھر بیچ رہے ہیں تو، اسٹیٹ ایجنٹس یہ یقینی بنانے کے لئے آپ کی جائیداد کو اس طرح فروخت کرنے میں مدد کرسکتا ہے کہ یہ ممکنہ خریداروں کے لئے دلچسپ ہو۔ البتہ، اگر آپ گھر خرید رہے ہیں تو، اسیٹ ایجنٹ موزوں جائیداد کی تلاش کی دشواریوں سے نمٹ سکتا ہے۔ اسٹیٹ ایجنٹ آپ کی تفصیلات حاصل کرے گا اور آپ کی ضروریات اور ترجیحات کو سنے گا اور آپ کو ایسی جائیداد فراہم کرے گا جو ان کے خیال میں آپ کی ضروریات کے لئے موزوں ہو۔


مددگار اشارات
گھر خریدنا؟

  • اس سلسلے میں سوچیں کہ آپ کو گھر میں کن چیزوں کی ضرورت ہے - کتنی خوابگاہیں، حاجت خانے وغیرہ ہوں اور جو کچھ بھی آپ کو درکار ہو اور آپ جن چیزوں کو پسند کرتے ہوں اس کی فہرست تیار کرلیں۔
  • یہ فیصلہ کرلیں کہ آپ کس علاقے میں گھر خریدنا پسند کریں گے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کو بنائیں کہ اس مقام پر تمام مطلوبہ چیزیں موجود ہوں، مثلاً، قریب میں اسکول، مقامی سپر مارکیٹ، مقامی جمنازیم وغیرہ
  • یہ فیصلہ کرلیں کہ آپ کے پاس کتنا بجٹ دستیاب ہے۔ اس بات کی شناخت کرنا اہم ہے کہ آپ کے پاس خرچ کرنے کے لئے کتنی رقم ہے اور آپ زیادہ سے زیادہ کتنی رقم خرچ کرنا چاہتے ہیں۔
  • اس علاقے کے مختلف اسٹیٹ ایجنٹوں سے ملیں اور ان کے پاس اندراج کرالیں – ایک موزوں گھر کی تلاش کے لئے آپ کے پاس جتنے زیادہ ایجنٹ ہوں گے، آپ کو اپنے لئے اتنا ہی زیادہ اچھا گھر تلاش کرنے کا موقع حاصل ہوگا!


گھر فروخت کرنا؟

  • اپنے اسٹیٹ ایجنٹ سے معلوم کریں کہ آپ کے علاقے میں اسی طرح کے فلیٹس یا گھر کو فروخت کرنے میں کتنا عرصہ لگتا ہے؛
  • پتہ لگائیں کہ اسٹیٹ ایجنٹ کتنا کمیشن لے گا؛
  • معلوم کریں کہ اسٹیٹ ایجنٹ کس طرح کے قرار نامے پیش کرتا ہے؛
  • پتہ لگائیں کہ اسٹیٹ ایجنٹ آپ کے گھر یا فلیٹ کی تشہیر کیسے کرے گا؛
  • معلوم کرلیں کہ آیا وہ نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ ایجنٹس کے ممبر ہیں — یہ ایک پیشہ ورانہ تنظیم ہے جس کے ممبران کچھ مخصوص اصولوں کے پابند ہوتے ہيں جو ایک صاف ستھرے سودے کو یقینی بناتا ہے۔


Yell.com میری مدد کیسے کرسکتا ہے؟
کسی ایسے اسٹیٹ ایجنٹ کی تلاش کے لئے جو آپ کی ضرورتوں کی تکمیل کرے، بس اوپر موجود تلاش کے خانے میں اپنے مطلوبہ مقام کا نام ٹائپ کریں۔ Yell.com آپ کو ایسے ایجنٹوں کی فہرست دکھائے گا جو نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ ایجنٹس کے ممبر ہیں— بس نتائج والے صفحہ کے نیچے تک جائیں اور فراہم کردہ لوگو پر کلک کریں۔

Calls to 118 24 7 cost 14p per minute billed by the second with a 79p connection charge for all directory enquiries. Network costs may vary.