Yell.com پر یوکے کی روزگار سے متعلق ایجنسیوں کی تلاس کریں


نتائج انگریزی میں پیش کیے جائیں گے

ملازمت کی اسامیوں کے لئے آن لائن تلاش کا کام، نہ صرف یو کے میں بلکہ پوری دنیا میں دن بدن مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ خواہ آپ ملازمت کی اسامیوں کی تلاش کر رہے ہیں یا اپنی کمپنی کے لئے اسامیوں کا اشتہار دینا چاہتے ہیں، روزگار سے متعلق ایجنسی آپ کی مدد کرنے کی اہل ہوگی۔


روزگار سے متعلق ایجنسی مجھے کس چیز کی پیشکش کرسکتی ہے؟
ملازمت تلاش کنندگان کے لئے:

  • روزگار سے متعلق بہت ساری ایجنسیوں کو مخصوص کاروباری شعبوں میں تخصیص حاصل ہوتی ہے، اگر آپ کسی مخصوص شعبے میں کام کرنے کے خواہاں ہیں تو، کسی عمومی ایجنسی کے پاس جانے کے بجائے روزگار سے متعلق ان ایجنسیوں سے رابطہ کرنا کار آمد ہوسکتا ہے؛
  • یاد رکھیں کہ روزگار سے متعلق ایک اچھی ایجنسی کے پاس، دستیاب مواقع سے آپ کی توقعات کا جوڑ ملانے کے لئے بازار کے موزوں مقامات اور ان میں مطلوب صلاحیتوں کی جانکاری ہونی ضروری ہے؛
  • روزگار سے متعلق ایجنسی کو آپ کی تفصیلات موصول ہونے سے دو دنوں کے اندر آپ سے رابطہ کرنا چاہئے۔ تاہم، اگر آپ کو کوئی اطلاع نہیں ملتی ہے تو، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ان سے مل لیں کہ یہ انہیں موصول ہوگئی ہیں؛
  • اس بات کو یقینی بنانے کے لئے روزگار سے متعلق ایجنسی سے ہفتہ میں کم سے کم ایک بار ضرور رابطہ کریں کہ ان کے ذہن میں آپ کی بات موجود ہے اور وہ آپ کو کوئی عہدہ دلانے کے لئے زور لگا رہے ہیں؛
  • اپنے مواقع کو بہتر بنانے کے لئے، اپنے آپ کو روزگار سے متعلق صرف ایک ہی ایجنسی تک محدود نہ رکھیں – کم سے کم تین سے رابطہ کریں؛
  • روزگار سے متعلق کسی ایجنسی سے آن لائن رابطہ کرتے وقت، ذاتی تفصیلات جمع کرانے سے پہلے روزگار سے متعلق ایجنسیوں کی ویب سائٹوں کی رازداری کا جائزہ لیں - روزگار سے متعلق زیادہ تر ایجنسیاں تخلیہ اور راز داری سے متعلق اپنی پالیسیاں آن لائن پیش کرتی ہیں؛
  • ایجنسیوں کو ڈیٹا کے تحفظ کے ضوابط کی پابندی ضرور کرنی چاہئے اور آپ کو یہ معلوم کرنے کا اہل ہونا چاہئے کہ روزگار سے متعلق ایجنسی کتنے دنوں تک آپ کی تفصیل رکھ سکتی ہے؛
  • روزگار سے متعلق ایجنسی کو آن لائن اپنے گھر سے وابستہ ذاتی تفصیلات جمع کرتے وقت محتاط رہيں – آپ کو چاہئے کہ انہیں رابطے کا متبادل طریقہ فراہم کریں، جیسے ای میل ۔


کار آمد اشارات
روزگار سے متعلق کسی ایجنسی کے پاس جانے یا اس سے رابطہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو، یہ یقینی بنائیں کہ:

  • آپ کا لباس مناسب ہو ۔ اس بات کے اظہار کے لئے کہ آپ ہر لحاظ سے موزوں ہیں لوگوں میں کاروباری کپڑے پہننا عام سی بات ہے۔
  • یہ کہ اگر روزگار سے متعلق کسی ایجنسی سے آپ کی ملاقات طے ہے تو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 منٹ پہلے پہنچیں۔ وقت پر پہنچنا ضروری ہے۔
  • روزگار سے متعلق کسی ایجنسی سے ملنے جانے کے وقت آپ کے پاس آپ کے CV یا ریزیومے کی ایک تازہ ترین کاپی موجود ہو۔


Yell.com کس طرح میری مدد کرسکتا ہے؟
Yell.com کا یوکے کے ہزاروں مقامات پر واقع روزگار سے متعلق ایجنسیوں کا ایک جامع ڈیٹابیس ہے، لہذا بالکل درست مقام پر درست ملازمت پانے کے لئے اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Calls to 118 24 7 cost 14p per minute billed by the second with a 79p connection charge for all directory enquiries. Network costs may vary.